ریاض- - - - - - باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈکمیونیکیشن بورڈ نے صارفین کے ساتھ تغافل برتنے پر موبائل کمپنیوں کی سرزنش کر دی۔بورڈ کو رپورٹ ملی تھی کہ بعض کمپنیاں صارفین کو اعتماد میں لئے بغیر انٹرنیٹ کے منصفانہ استعمال کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔ اس پالیسی کے باعث اکثر صارفین کو نقصان ہو رہا تھا او رخدمت کا معیار بھی متاثر ہو رہا تھا۔ اس کا باعث یہ بتایا گیا ہے کہ ہر کمپنی اپنے صارفین کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے سلسلے میں اپنی حد سے آگے نہیں جا سکتی۔ اپنی حیثیت کے مطابق ہی سہولت مہیا کر سکتی ہے۔ بعض صارفین چونکہ انٹرنیٹ کا بے تحاشہ استعمال کرتے ہیں جس سے دیگر صارفین کے یہاں سہولت کا معیار متاثر ہوتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے موبائل کمپنیوں کو یہ پالیسی اختیار کرنے کی نہ تو ہدایت کی تھی اور نہ ان پر یہ پالیسی تھوپی تھی چنانچہ زین، لیبارا اور ورجن کمپنیاں یہ پالیسی اختیار نہیں کر رہی ہیں۔ جہاں تک مذکورہ پالیسی اپنانے والی کمپنیوں کا تعلق ہے تو بورڈ نے ان پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ یومیہ کم از کم 3گیگا کے استعمال کی پابندی ضروری ہو۔ اس سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے پر کمپنی کم از کم 512کلوبائٹ مہیا کرنے کا اہتمام کرے۔ سبق کو حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق STC (800نیز 400پلس اسکیمیں صارفین کو مہیا کر رہی ہے جبکہ موبایلی (400، واجد 400، واجد ایکسٹرا اور راکی اسکیمیں ) جاری کئے ہوئے ہے۔ بورڈ کا ترجمان پہلے ہی یہ بات واضح کر چکا ہے کہ موبایل کمپنیوں کے تمام صارفین ایک کمپنی سے دوسری کمپنی میں اپنے متعارف نمبروں کے ساتھ منتقل ہونے کا حق رکھتے ہیں۔