Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

بلوچستان کے جعلی ڈومیسائل پر بھر تیوں کا نوٹس

اسلام آباد.. قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بلوچستان کے کو ٹے پر وفاقی محکموں میں بلوچستان کے مبینہ جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سے بلوچستان کے ڈومیسائل پر بھرتی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی رپورٹ طلب کرلی۔ چیئرمین نیب نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سے استفسار کیا کہ آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت وفاق اور بلوچستان میں کتنی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ کتنے افراد وفاق اور بلوچستان میں تعینات کئے گئے اور کتنی اسامیاں ابھی تک خالی ہیں۔اب تک بھرتیاں کیوں نہیں کی گئیں۔

شیئر: