Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

اسنوکر چیمپیئن شپ: خرم آغا،اسجد اقبال اور محمد یوسف کی کامیابی

لاہور:آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئین شپ میںخرم حسین آغا، اسجداقبال اور محمد یوسف نے اپنے میچز جیت لئے جبکہ مبشر رضا، عمران شہزاد محمد نسیم اختر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چیمپیئن شپ میں خرم حسین آغا نے ترکی کے سنان سی ٹنکیا کو 0-3 سے، اسجد اقبال نے پولینڈ کے گریگوز بائیماسکی کو 0-4سے، محمد یوسف نے آئرلینڈ کے انتھونی بونار کو سخت مقابلے کے بعد2-3سے شکست دی جبکہ مبشر رضا کو قطر کے احمد آصف نے2-4سے، عمران شہزاد کو عراق کے احاب الصالح نے2-3سے اور محمد نسیم اختر کو تھائی لینڈ کےش یوٹاپوپ نے شکست دی۔
 

شیئر: