Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

صومالیہ میں امریکی ڈرون حملہ،شدت پسند ہلاک

واشنگٹن۔۔۔ امریکی فوج کی افریقی کمان (افریکوم) کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں امریکی فوج کے ایک ڈرون حملے میں الشباب کے 100 سے زائد شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ منگل کے روز کی گئی اس کارروائی میں ملکی ساحل کے کنارے پر واقع خطے میں قائم الشباب کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا گیاجو دارالحکومت موغادیشو سے 200 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔افریکوم کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر اینتھونی فالوو نے کو بتایا کہ جو بات عیاں ہے، اس میں ہمیں پتا چلا ہے کہ یہ شدت پسند تھے۔امریکی فوج نے کہا ہے کہ یہ کارروائی صومالی حکومت کے تعاون سے کی گئی ہے تاکہ القاعدہ سے منسلک دھڑوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ہدف بناتے ہوئے ملک کو لاحق خطرات کا مقابلہ کیا جاسکے جسے دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف حملوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: