لاہور...سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اورمسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پہچان ہے۔سیاسی مخالفین کی جانب سے رکاوٹیں ڈالے جانے کے باوجود عوام کی خدمت میں تعطل نہیں آنے دیں گے۔کارکن پارٹی کا اثاثہ اور طاقت ہیں۔ انہیں ہر سطح پر عزت دی ہے اور آئندہ بھی دیں گے ۔ حلقہ این اے 120 کی یونین کونسل 69کے بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات میں انہوں نے مزید کہا کہ 2013ءمیں حکومت میں آنے کے بعد (ن) لیگ کی حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے دن رات کام کیا ہے ۔ لوڈ شیڈنگ کا بحران موجودہ حکومت نے ختم کیا۔ دہشتگردی کے عفریت سے بھی نمٹا گیا ۔ ملک میں امن و امان بحال ہو رہا ہے۔ انہوںنے کارکنوں کو ہدایت کہ وہ منظم ہوں اور آنے والے انتخابات میںفعال کردار ادا کرنے کےلئے تیاریاں کی جائیں۔ علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے بھی مریم نواز سے ملاقات کی ۔ سیاسی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔