Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

فلم پدماوتی کی نمائش ملتوی

ممبئی - - - - -  سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی ریلیز کو موخر کردیا گیا ہے۔ ایک بیان میں وایا کام 18موشن پکچرز نے کہا کہ رضاکارانہ طورپر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلم پدماوتی تیار کرنے والے ادارہ وایاکام 18موشن پکچرز نے رضاکارانہ طور پر فلم پدماوتی کی یکم دسمبر کوہونیوالی ریلیز کو موخر کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق فلم سازوں کو لا اینڈ آرڈر اور دستوری اداروں کا احترام ہے۔ ایک ذمہ دار اور قانون کے پابند شہری کے طور پر فلمساز مروجہ طریقہ کار اختیار کرنے کے پابند ہیں۔فلمسازوں کو یقین ہے کہ اس فلم کی ریلیز کیلئے جلد منظوری حاصل کرلی جائیگی۔

شیئر: