اسلام آباد...حکومت اور دھرنا قائدین کے درمیان پیر کو مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے ۔ حکومت اور انتظامیہ کے وفد میں سعد رفیق ، کیپٹن صفدر، راناثنا اللہ، چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب اور کمشنرشامل ہیں۔ ڈاکٹر شفیق امینی ،پیراعجاز اشرفی ،عنایت الحق شاہ اورمولاناظہیر نور دھرنا دشرکاءکی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے مذاکرات کے کئی دور ناکام ہوچکے ہیں۔ دھرنا قائدین وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیض آباد دھرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ 8 لاکھ آبادی کے حقوق کو ہائیکورٹ نظر انداز نہیں کر سکتی۔ عدالت نے دھرنا ختم کرانے میں ناکامی پر آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے۔