Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سیمسنگ نے گلیکسی ٹیب اے لانچ کر دیا

سیمسنگ کمپنی نے نیا ٹیبلٹ گلیکسی ٹیب اے لانچ کر دیا ہے۔ ٹیب میں 8 انچ ڈسپلے ، 1.4 گیگا ہرٹز پراسیسر اور اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ ٹیب میں 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈوجی کمپنی فولڈ ایبل اسمارٹ فون لانچ کرے گی
ٹیب کے کیمرہ سیٹ اپ میں 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔کنیکٹیوٹی کے لئے ٹیب میں وائی فائے اور ایل ٹی ای سپورٹ دی گئی ہے۔ ٹیب کی بیٹری 5000 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ٹیب کی قیمت 240 ڈالر ہے اور اسے ساؤتھ کوریا میں فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سیمسنگ فولڈایبل فون کوریا میں سرٹیفائڈ
 
 
 

شیئر: