Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

کچرے کے تھیلے نے ہوا کے زور سے کارکو ڈھانپ دیا

ٹوکیو.... کار ڈرائیور اس وقت بال بال بچ گیا جب وہ  تیزی سے کار دوڑاتے ہوئے سڑک پر جارہاتھا کہ اچانک کچرے کا بڑا تھیلا ہوا کے زو رسے اڑتا ہوا آیا اور اس نے نہ صرف ونڈ اسکرین بلکہ پوری کار کو ڈھانپ دیا۔ اگرچہ اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کس جگہ پیش آیا اور نہ ہی ڈرائیو رکی شناخت پتہ چل سکی۔ یہ ساری وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالدی گئی ہے۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کچرے کا بڑا سا کالا  تھیلا ہوا سے اڑتا ہوا سامنے سے تیز رفتاری سے آنے والی کار سے لپٹ گیا۔ ڈرائیور کو کچھ نظر نہیں آیا لیکن اس نے فوری طور پر بریک لگادی۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس واقعہ میں کوئی شخص زخمی ہوا ہے۔

شیئر: