Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
تازہ ترین

یوگی اور بل گیٹس کے درمیان متعدد کاروباری معاہدے

    لکھنؤ- - - - - دنیا کی مشہور مائکرو سافٹ ویئر کمپنی کے مالک بل گیٹس نے  وزیر اعلیٰ یوگی سے ملاقات کی اور دونوں کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ بل گیٹس سے ایک گھنٹے کی طویل ملاقات کے دوران جن امور پر معاہدے ہوئے ان میں انسی فلائٹس کی بیخ کنی ، پینے کا صاف پانی  اور کسانوں کی آمدنی  کے منصوبے شامل ہیں ۔ بل گیٹس نے کہا کہ   وہ یوپی کے عوام کو بہت سی بیماریوں سے نجات دلانے کیلئے میڈیکل سائنس آف انڈیا کے تعاون سے صحت مہم چلانا چاہتے ہیں۔  اسکے  علاوہ وزیراعظم مودی کی صفائی مہم کو گاؤں گاؤں لیجانا چاہتے ہیں تاکہ عوام بیماری سے محفوظ رہیں ۔

شیئر: