Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

نواز شریف کل ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرینگے

لاہور...سابق وزیر اعظم نواز شریف اتوار کو ایبٹ آباد میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کر کے عوامی رابطہ مہم کا باضابطہ آغاز کریں گے ۔ جلسے کے لئے کالج گراونڈ میں سیکیورٹی سمیت دیگر تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ (ن) لیگ کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید اور سینیٹر آصف کرمانی نے ایبٹ آباد میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ لیگی کارکنوں نے ریلی بھی نکالی ۔ جگہ جگہ استقبالیہ بینرز آویزاں ہیں۔ 

شیئر: