Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

حکومت اور دھرنا قائد ین کے مذاکرات ختم

اسلام آباد... اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرانے کے لئے حکومتی وفد اور دھرنا قائدین کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا تاہم اس کے نتائج کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ۔ ن لیگ کے ر ہنماراجہ ظفر الحق کی رہائش پر ہونے والے مذاکرات میں پیر گولڑہ شریف غلام محی الدین جامی بطور ثالث شریک ہوئے ۔ حکومت کی طرف سے وزیر داخلہ احسن ا قبال ،وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری،پیر امین الحسنات ،بیرسٹر ظفر اللہ اور میئر اسلام آباد شریک تھے جبکہ دھر نے کے شرکاءکی نمائندگی ڈاکٹر شفیق امینی، شیخ اظہر اور پیر اعجاز شیرانی نے کی ۔ پیر امین الحسنات نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا قائدین سے مذاکرات کا پہلا دور کامیاب رہا ۔ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے ۔ امید ہے آج رات تک کوئی فیصلہ ہو جائے گا ۔واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا ختم کرانے کی عدالتی ڈیڈلائن ختم ہونے کے باوجود حکومت شرکا کو مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرنے پر آمادہ کرانے کی کوشش کررہی ہے۔ وزیرداخلہ احسن اقبال نے انتظامیہ کو آپریشن 24 گھنٹے موخر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ 

شیئر: