اسلام آباد ... وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے اگر مستعفی ہونا ہوتا تو خود اعلان کرتے ۔ بے بنیاد خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ ان کا ا ستعفی موصول نہیں ہوا ۔ وہ کہیں نہیں جا رہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا وژن یہ ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم رہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت کو 2013 سے دھرنوں کی عادت پڑ چکی ہے ۔ عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ملک کو دھرنوں کی شکل میں تحفہ دیا ۔ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے ہر شخص کو اپنی ذمہ داری انفرادی طور پرنبھانی چاہئے۔ پنڈی اور اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ لوگوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ حکومت دھرنے والوں سے پرامن طریقے سے معاملات کا حل چاہتی ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ تحریک انصاف میں یہ رویہ بن چکا ہے کہ جو بھی سچ بولتا ہے یا کمزور طبقے کی آواز اٹھاتا ہے اسے پارٹی سے فارغ ہونا پڑتا ہے۔ تحریک انصاف صرف انتشار کو ترقی دیتی ہے ۔