Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

الیکشن کمیشن کیلئے نئی مردم شماری کا ڈیٹا تیار

اسلام آباد...الیکشن کمیشن کو شماریات بیورو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے لئے درکار نقشہ جات اور مطلوبہ ڈیٹا کی پرنٹنگ کا بیشتر کام مکمل ہوچکا ۔ مقررہ وقت پر تمام ڈیٹاالیکشن کمیشن کو فراہم کردیا جائے گا۔ ہفتہ کو سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد کی ہدایت پر چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز نے پاکستان شماریات بیورو کا دورہ کیا۔ شماریات بیورو کے حکام نے بریفنگ دی۔ صوبائی الیکشن کمشنرز کو بتایا گیا کہ آئندہ ہفتے سے مواد کی فراہمی کاکام شروع کردیا جائے گا۔ رپورٹ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی ۔

شیئر: