Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

سہارنپور کے مولانا نے ہندو مذہبی مقام بدری ناتھ کو مسلمانوں کا قرار دیدیا

    سہارنپور- - - - -  ہمالیائی ریاست اتراکھنڈ میں ہندوؤں کے مذہبی مقام  بدری ناتھ دھام کا معاملہ تنازع میں آ گیا ہے کیونکہ سہارنپور کے دارالعلوم  نِشوہ کے مولانا عبدالطیف قاسمی نے دعویٰ کیا ہے کہ بدری ناتھ دھام سیکڑوں برس پہلے مسلمانوں کا مقدس مقام تھا۔ اس کا اصل نام بدرالدین شاہ یا بدری شاہ تھا۔ مولانا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اس مذہبی مقام کو ہندوؤں سے واپس لے کر مسلمانوں کے حوالے کیا جائے۔ مولانا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مذہبی مقام ہندوؤں کا نہیں ہو سکتا کیونکہ بدری نام میں بعد میں ناتھ لگایا گیا جس سے بدری شاہ کا مقام   بدری ناتھ  دھام نہیں ہوسکتا۔  مفتی عبدالطیف جو دارالعلوم  نِشوہ کے   سربراہ  ہیں کے اس بیان کی ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں نے تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ قطعی بکواس دعویٰ ہے۔ ادھر یوگا گرو رام دیو نے کہا ہے کہ ایسے لوگ اسلام کو بدنام کر رہے ہیں کیونکہ بدری ناتھ دھام کا قیام اسلام سے سیکڑوں سال قبل عمل میں آیاتھا۔
 

شیئر: