Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش ،جواب موصول

اسلام آباد.. پاکستان کی طرف سے ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو کی اہلیہ سے ملاقات کی پیشکش پر نئی دہلی کا جواب موصول ہوگیا۔ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کرانے کی پیش کش کی تھی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق جواب کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ہند کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ کلبھوشن کی والدہ بھی اپنے بیٹے سے ملاقات کی حق دار ہیں۔ پاکستان پہلے والدہ کو ویزا جاری کرے جن کی درخواست پہلے ہی پاکستانی ہائی کمیشن کے پاس موجود ہے ۔

شیئر: