گاڑی پر اسٹیکر چسپاں کرنا ٹریفک خلاف ورزی
ریاض.... سعودی محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ گاڑی پر نعرے یا اسٹکر چسپاں کرنا یا قومی تہوار یا فٹبال میچ کے موقع پر گاڑی کی ہئیت تبدیل کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے اس پر جرمانہ بھی ہے او رگاڑی کو محکمہ کی تحویل میں لینے کا حکم بھی ہے۔