اسلام آباد ...حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے استعفی نہیں دیا ۔ علالت کے باعث وزارت خزانہ کا قلم دان وزیراعظم نے سنبھال رکھا ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی معاملات احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ محض الزام تراشی کی بنیاد پر اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں نام شامل نہیں کیا جا سکتا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ وزیر خزانہ نے اپنا استعفی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوادیا ۔ اسحاق ڈارکے متبادل کے طور پر مفتاح اسماعیل، احسن اقبال ،ہارون اختر اورسابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کے نام زیر غور ہیں۔ واضح رہے کہ اثاثہ جات ریفرنس میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد نیب نے اسحاق ڈار کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کوخط لکھا ہے۔ اسحاق ڈار لندن میں زیر علاج ہیں ۔