Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

دہشتگردی کو مذہب ،رنگ یانسل سے نہیں جوڑاجاناچاہیے ،گوتریز

 لندن۔۔۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریز نے کہاہے کہ دہشتگردی کو کسی مذہب، رنگ یانسل سے نہیں جوڑاجاناچاہیے۔لندن کی ایک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی چیز کو دہشتگردی کاجوازنہیں بنایاجاسکتا اور کوئی ملک اس خطرے سے مستثنیٰ ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ پچھلے سال 100 سے زائد ملکوں میں دہشتگردی کے کم ازکم 11ہزار حملے ہوئے جس کے نتیجے میں25 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔
 
 

شیئر: