Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

لکھنؤ میں آلودگی پر قابو پانے کیلئے مصنوعی بارش کی ہدایت

لکھنؤ۔۔۔اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مصنوعی بارش کرانے کی ہدایت دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ یوگی نے فضائی آلودگی روکنے کیلئے حکام کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے شہری علاقوں میں کوڑا جلانے پر مکمل پابندی لگانے کی ہدایات دیں۔ لکھنؤ میں اس سے نمٹنے کیلئے آئی آئی ٹی کانپور کی مدد سے مصنوعی بارش کی جائے تاکہ راجدھانی کی فضائی آلودگی کو کنٹرول کیا جاسکے۔ سڑکوں پر گاڑیوں سے اڑنے والی دھول مٹی سے ہونیوالی آلودگی کو روکنے کیلئے میونسپل اور فائر بریگیڈ کے ٹینکرسے پانی کا اسپرے کیا جائے۔فضائی آلودگی روکنے کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔

شیئر: