رام مندر مسئلے پر 2یوگیوں کے ملنے سے 11گنا خطرہ بڑھ گیا، اعظم خان
لکھنؤ۔۔۔سماج وادی پارٹی کے سینیئر وزیر اور سابق کابینہ وزیر محمداعظم خان نے رام مندر کے مسئلے پر روی شنکر اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 2یوگی کے ملنے سے خطرہ اب 11گنا بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس سلسلے میں دونوں یوگی ملے ہیں وہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر بحث ہے اور سپریم کورٹ کے بعد صرف اللہ کی عدالت بچتی ہے ۔اس کے باوجود اگر لوگ حماقت کریں تو انہیں احمق ہی کہا جائے گا۔