Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

راہول اگر ’’پپو‘‘ہیں تو مودی’’گپو‘‘

پٹنہ۔۔۔بہار میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو بھی راہول گاندھی کیلئے بی جے پی کی طرف سے دیئے گئے ’’پپو‘‘خطاب کے تنازع میں کود پڑے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی ’’پپو‘‘ہیں تو وزیر اعظم نریندر مودی ’’گپو‘‘ہیں۔ تیجسوی نے اپنے ٹویٹ میں دلیل دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص محض اپنی خاموش طبع کی وجہ سے ’’پپو‘‘کہا جاتا ہے تو جو دن رات باتیں ہی کرتا آرہا ہے وہ ’’گپو‘‘کیوں نہیں کہا جاسکتا؟تیجسوی نے کہا کہ راہول گاندھی اقتدار سے دور رہنے کے باوجود اپنی جگہ اور حیثیت پختہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔دوسری جانب سرکاری مشینریوں کے بے جا استعمال سے مودی قیادت ہچکولے کھانے لگی ہے۔تیجسوی نے گجرات ماڈل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حمایت یافتہ اداروں کے ذریعے پروپیگنڈہ کرکے سستی شہرت حاصل کی جاسکتی مگر وقت آنے پر حقائق کا ادراک ہوجاتا ہے۔
 

شیئر: