Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان بنانے کا بل منظور

حیدرآباد۔۔۔ریاست تلنگانہ میں اردوکو دوسری سرکاری زبان بنانے کا بل قانون ساز اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے ان کی عدم موجودگی میں وزیر پنچایت راج ٹی ناگیشور راؤ نے اردو کو دوسری سرکاری زبان بنانے کا بل پیش کیا جسے تمام جماعتوں کی حمایت حاصل رہی۔وزیر پنچایت راج ٹی ناگیشور نے مجلس کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی کے مطالبے پر اردو اکیڈمی کے قیام اور سرکاری زبان کمیشن میں اردو کا نمائندہ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ٹی ناگیشور نے کہا کہ تلنگانہ میں موجود اردو کمپیوٹر سینٹرز کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا۔وزیر موصوف نے کہا کہ ریاست کے تمام 31اضلاع میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہوگا۔وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ نے اعلان کیا کہ دفتر وزیر اعلیٰ ،ریاستی وزراء کے دفاتر، ڈی جی پی کے دفتر، کلکٹرز کے دفاتر میں اردو کے افسروں کی تقرری کی جائیگی۔

شیئر: