Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سعودی اوجر پر اہل فرانس کے بقایہ جات؟

پیرس۔۔۔لبرہ سیون نامی فرانسیسی جریدے نے واضح کیا ہے کہ سعودی اوجر میں کام کرنے والے فرانسیسی ملازمین کے بقایہ جات کا مسئلہ ہفتے کو اس وقت ایک بار پھر منظر عام پر آجائے گا جب صدر فرانس قصر صدارت میں لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد الحریری کو خوش آمدید کہیں گے۔ فرانسیسی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی اوجر میں سب سے زیادہ حصص سعد الحریری کے ہیں۔ کمپنی پر فرانس کے ملازمین کے 14ملین یورو سے زیادہ کے بقایہ جات ہیں۔

شیئر: