Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مدینہ منورہ میونسپلٹی کے 50 فیصد کارکن غیر ملکی

    مدینہ منورہ- - - - - مدینہ منورہ کے شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میونسپلٹی میں 50فیصد کارکن غیر ملکی ہیں۔  تحقیقات کر کے معاملہ سلجھایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہریوں نے سوشل میڈیا پر اپنا شکوہ درج کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ میونسپلٹی تبوک سے 33غیر ملکی کارکن لے کر آئے ہیں۔ یہ اقدام سعودی ویژن 2030سے مطابقت نہیں رکھتا ۔ جن اسامیوں پر تارکین کی تقرریاں ہوئی ہیں وہ ملازمت کے متلاشی بیروزگار سعودیوں کا حق ہیں۔ انہو ںنے یہ بھی کہا کہ 20سعودی کارکن 8برس کام کرنے کے بعد برطرف کر دیئے گئے۔ میونسپلٹی کے امور انجام دینے والی کمپنی کے 50ملازموں میں 33غیر ملکی ہیں۔ اس حوالے سے مدینہ منورہ کے شہری میونسپلٹی سے نالاں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میونسپلٹی کا کام شہر کے محلوں اور سڑکوں سے تعلق رکھتا ہے۔ مقامی شہری اپنے شہر سے غیر ملکیوں کے مقابلے میں زیادہ واقفیت رکھتے ہیں۔ میونسپلٹی کے حکام نے تبوک سے غیر ملکی کارکن مدینہ منورہ لا کر اشتعال انگیز حرکت کی ہے۔
 

شیئر: