Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ،نواز شریف

مری... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کارکنوں کے دل میں میری اور میرے دل میں کارکنوں کی محبت ہے۔ مری سے لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا جو دور شروع ہوا وہ جاری ہے اور جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی محبت میرے لئے باعث عزت ہے۔دعا کریں اللہ تعالیٰ پاکستان اور ہم پر رحم کرے۔ عوام کی خدمت کا فرض ادا کرتے رہیں گے۔ مجھ سے جو کچھ ہو سکا وہ کروں گا۔

شیئر: