Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

بلوچستان میں سرحد پار دہشت گردی بڑھ گئی،احسن اقبال

  لاہور... وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے بلوچستان میں سرحد پار سے دہشت گردی بڑھ گئی ۔تربت کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے صوبے میں ترقیاتی منصوبے متاثر نہیں ہوں گے۔ سیکیورٹی فورسز کی استعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے ارکان نے بغاوت کردی ہے۔ عمران خان کو سینیٹ الیکشن میں اپنے امیدواروں کی ناکامی کا شکست کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے لئے2سے3 ماہ کا وقت درکار ہوگا۔ حلقہ بندیاں نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گی ۔حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ عوام کی خدمت کا فارمولا ہی کامیاب ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔

شیئر: