Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

کیرالہ کے وزیر ٹرانسپورٹ مستعفی

ترواننت پورم۔۔۔۔کیرالہ کے وزیر ٹرانسپورٹ تھامس چانڈی نے ہائیکورٹ کی جانب سے زمین پر غیر قانونی قبضے کے معاملے میں ان کے خلاف منفی تبصرے کے ایک دن بعد ریاستی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا۔ برسراقتدار اتحاد کے دوسری سب سے بڑی اتحادی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ذریعے داغدار وزیر کی مخالفت میں کابینہ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کے کچھ دیر بعد چانڈی نے استعفیٰ دیدیا۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر ٹی پی پیتانبرن نے چانڈی کا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنارئی وجین کے پاس بھیج دیا۔

شیئر: