Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

معمولی قرضے پر بھی گرفتاری ہوسکتی ہے؟

ریاض .... وزارت انصاف کے ایک عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ ایگزیکٹیو جج قرضہ لینے والے کو معمولی وبڑی ہر طرح کی رقم پر گرفتار کرانے کا مجاز ہے۔یہ وضاحت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اُس رپورٹ کے جواب میں جاری کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جج ایسے مقروض شخص کو گرفتار نہیں کریگا جس کا قرضہ 10لاکھ ریال سے کم ہوگا۔ ایسے مقروض کی خدمات معطل کرنے اور اس کے قرضوں کانظام الاوقات جاری کرنے پر اکتفا کیا جائیگا۔ وزارت انصاف کے عہدیدار نے سوشل میڈیاپر گرد ش کرنے والی اِس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ جج 10لاکھ سے زیادہ اور کم قرض کی رقم پر گرفتار کرانے کا اختیار رکھتا ہے۔ قرض کی رقم کے بارے میں مذکورہ درجہ بندی درست نہیں۔
 

شیئر: