Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

بحرین میں خطرناک دہشتگرد گروہ کا کارندہ پکڑا گیا

منامہ ..... بحرینی وزارت داخلہ نے سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والی پائپ لائن میں دھماکے کے بعد ملک کی اہم شخصیات پر حملے اور نئی پائپ لائن میں دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے والے انتہائی خطرناک دہشتگرد گروہ کا پتہ لگالیا۔ بحرینی وزارت داخلہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ پٹرول کی 3پائپ لائنوں پر حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔ ایک اہم دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ وہ پولیس بس پر حملے کا پروگرام بنائے ہوئے تھا۔ ایک اور دہشتگرد کو جو ایران جانے والی بس پر حملہ کرنے والا تھا ،گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ فرار ہوگیا۔ وزارت داخلہ کاکہناہے کہ پولیس بس پر حملے کا ذمہ دار گروہ ایرانی پاسداران انقلاب سے گہرے تعلقات قائم کئے ہوئے تھا۔ ایران ہی نے اسے تربیت دی تھی اور اسی نے دہشتگرد حملے میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز مواد اور مطلوبہ بجٹ مہیا کیا تھا۔گروہ کے افراد 2011 ءمیں شام اور وہاں سے ایران گئے تھے۔ اس سال بھی انہوں نے ایران کا دورہ کیا تھا اور وہاں سے واپسی پر دہشتگردی کا پروگرام بنایا تھا۔
 

شیئر: