Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

ہر کوئی اپنا فائدہ دیکھ رہا ہے ،خرم دستگیر

 اسلام آباد... وزیر دفاع خرم دستگیرنے کہا ہے کہ سول و عسکری قیادت ایک ہی صفحے پر ہیں۔قومی سلامتی کے مسائل پر حکمت عملی اجتماعی طور پر بنائی جاتی ہے۔ بدھ کو ٹی وی انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد فوری طور پر قومی سلامتی کا اجلاس ہوا اور اتفاق رائے سے ایک پیغام جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سول و عسکری قیادت نے امریکی سیکرٹری خارجہ سے ون آن ون ملاقات کی اور اپنا موقف پیش کیا۔ ایک سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ ملکی سیاسی استحکام مستحکم معیشت سے منسلک ہے۔ جی ڈی پی کی 7 فیصد شرح اقتصادی استحکام کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا تو ملک کو توانائی بحران سمیت دہشت گردی و انتہا پسندی اور دیگر کئی مسائل کا سامنا تھا لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں اور مثبت و ٹھوس اقدامات کی بدولت آج کا پاکستان 2013ءکے پاکستان سے بہت بہتر ہے۔ قومی معیشت بھی روز بروز مستحکم ہو رہی ہے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہی ملک میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ شروع کیا کیونکہ وہ جیو اکنامک رابطے چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق زرداری موقع پرستی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور مجھے اس پر کوئی حیرت نہیں۔ انتخابات میں چند ماہ رہ گئے ہیں۔ اس وقت ہر شخص اپنا فائدہ دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت شہباز شریف یا مریم نواز جسے بھی دی جائے فیصلہ قبول کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر جمہوری نظام میں کوئی رکاوٹ ڈالنی ہوتی تونواز شریف کی نااہلی کے بعد کوئی وزیر اعظم نہ لاتے۔
 

شیئر: