Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

یوگا کی اجازت پر سوامی رام دیو کا اظہار مسرت

ریاض .... ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے یہ رپورٹ انتہائی خوشی کیساتھ جاری کی ہے کہ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے یوگا کو جسمانی ورزشوں میں شامل کرلیا اور یوگا سینٹر قائم کرنے کیلئے اجازت نامے جاری کرنا شروع کردیئے۔ ٹویٹر کے اکاﺅنٹ عرب یوگا فاﺅنڈیشن نے ہندوستان میں یوگا کی تربیت دینے والی مشہور ترین شخصیت سوامی رام دیو کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب میں یوگا کی اجازت تاریخی فیصلہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ یوگا انتہائی صحت بخش ورزش ہے۔ ہندوستانی چینل نے مزید بتایا کہ نوف مروعی پہلی سعودی خاتون ہیں جو مملکت میں یوگا کی تعلیم دینگی۔ وہ 2010ءکے دوران قائم ہونے والے یوگا ادارے کی چیئرپرسن ہیں۔
 

شیئر: