Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

طائف میں نماز کا پابند ایشیائی مردہ پایا گیا

طائف .... طائف میں سیکیورٹی دستے کو ایک ایشیائی مردہ حالت میں فٹ پاتھ پر پڑا ہوا ملا۔ ایک راہگیر نے طائف کے الجال محلے کے فٹ پاتھ پر پڑے ہوئے ایشیائی کی اطلاع سیکیورٹی دستے کو دی تھی۔ پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ فٹ پاتھ پر پڑا ہوا شخص ایشیائی ہے اورمر چکا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ محلے کے لوگوں نے متوفی کا چہرہ دیکھ کر اسکی شناخت کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پابندی سے نماز ادا کرنے کیلئے مسجد آیا کرتا تھا۔ پولیس نے موت کے اسباب دریافت کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی۔
 

شیئر: