Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

گاجروں کا استعمال آنکھوں کیلئے مفید

ماہر طبیب شہید حکیم محمد سعید اپنی آنکھوں کو قوی رکھنے کے لیے  روزانہ تازہ گاجروں کے رس کا ایک گلاس استعمال کر تے تھے۔وہ اپنے مریضوں کو بھی موسم پر تازہ گاجروں  کے استعمال کا مشورہ دیتے تھے۔
آنکھوں کی توانائی کے لیے گاجر کے رس میں تین مرتبہ بھگو کر خشک کی ہوئی صاف سونف (چار حصے) ،  دو حصے عمدہ میٹھے بادام اور ایک حصہ مصری ملا کر ان کا سفوف احتیاط سے رکھ لیں ۔ روزانہ صبح اور سوتے وقت اس کے دو  دو چمچے دودھ یا پانی کے ساتھ کھانے سےآنکھیں روشن اور دماغ تر و تازہ ہو جاتا ہے ۔اس میں مصری کی مقدار کی ایک چوتھائی دکنی مرچ شامل کر لینے سے اس کی افادیت اور  بڑھ جاتی ہے ۔

 

شیئر: