کیا مارونی مذہبی پیشوا بھی قید ہوگئے؟
ریاض .... سعودی دارالحکومت ریاض میں مارونیو ں کے مذہبی پیشوا بشارة الراعی اور لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری کی ملاقات کی تصاویر نے بیروت سمیت دنیا بھر کے ان تمام علاقوں میں ہلچل مچا دی جہاں جہاں حزب اللہ نے یہ پروپیگنڈہ کردیا تھا کہ سعد الحریری ریاض میں قید ہیں ۔ وہ نہ کسی سے مل سکتے ہیں اور نہ کوئی ان سے ملاقات کرسکتا ہے۔ سی این این کے تبصرہ نگار اسامہ دخیل نے الحریری اور الراعی کی ملاقات کی تصاویر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کیا مشرقی ممالک اور لبنانی مارونیوں کے مذہبی پیشوا بھی ریاض میںسعد الحریری کے ساتھ زیر حراست ہیں؟ لبنانی سیاستدان اور ابلاغی امور کے ماہر جیری ماہر نے کہا کہ سابق وزیراعظم سعد الحریری سے ریاض میں الراعی ملاقات کررہے ہیں اور بیروت میں حسن نصر اللہ نامرادی سے دوچار ہیں۔