Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سابق صدور کی مراعات میں کٹوتی کی منظوری

واشنگٹن۔۔۔ امریکی کانگریس کے ایوان زیریں نے سابق صدور کی مراعات میں کٹوتی کی منظوری دیدی۔ دی پریذیڈنشل الائونس ماڈرنائزیشن ایکٹ کی امریکی سینیٹ اور صدر سے منظوری ابھی باقی ہے۔ 1958ء کے قانون کے مطابق سابق صدور کو لاکھوں ڈالر پنشن اور اپنے دفاتر اور عملہ کیلئے بجٹ فراہم کیا جاتا ہے۔ امریکی حکمران جماعت کے رکن کانگریس جوڈی ہائیس کی طرف سے پیش کئے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ موجودہ دور میں سابق صدور کو تقاریب سے خطاب، تصنیف کردہ کتب اور مختلف اداروں کے بورڈز کی رکنیت سے بھاری آمدن کے ذرائع میسر ہیں۔ سابق صدور کی مراعات میں کمی سے بجٹ خسارے پر قابو پانے کے اقدامات کی ایک اچھی مثال قائم ہو گی۔
 

شیئر: