Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 13 اگست ، 2025 | Wednesday , August   13, 2025
بدھ ، 13 اگست ، 2025 | Wednesday , August   13, 2025

جیونی ایف 11 کی تصاویر لیک

جیونی کمپنی نیا اسمارٹ فون ایف 11 متعارف کروانے جا رہی ہے۔ فون سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چند روز قبل ٹینا لسٹنگ اور جی ایف ایکس بینچ کی جانب سے فون سے متعلق تفصیلات لیک کی گئی تھیں اور اب اسمارٹ فون کی تصویر بھی لیک ہو کر سامنے آ گئی ہے۔ فون میں 6انچ کا ڈسپلے اور فرنٹ اور بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بیک کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پگسل 8 میگا پکسل کے سینسر شامل کیے جائیں گے۔ اسمارٹ فون کے فرنٹ پر معمولی بیزل کے ساتھ دو کیمرے اور اسپیکر کو شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو ممکنہ طور پر 26 نومبر کو متعارف کروایا جائے گا اور اسے نیلے ، گولڈ اور پنک رنگ میں پیش کیا جائے گا۔

 

شیئر: