Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کرسٹیانو رونالڈو بیٹی کے باپ بن گئے

 
میڈرڈ: پرتگال کے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بیٹی کے باپ بن گئے۔ رونالڈو نے اپنی بیٹی کا نام ایلانا مارٹینا رکھا اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں بیٹی کی پیدائش میڈرڈ کے نجی ہسپتال میں ہوئی۔ خوشی سے سرشارا سٹار فٹبالر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو ننھی پری کا نام بھی بتا دیا۔ ایلانا مارٹینا کی دنیا میں آمد کے بعد رونالڈو 4بچوں کے والدبن گئے ہےں۔ رونالڈو کا ایک بیٹا کرسٹیانو رونالڈو جونیئر بھی ہے جو جون 2010ءمیں پیدا ہوا تھا جبکہ 2 جڑواں سروگیٹ بچے رواں برس جون میں پیدا ہوئے تھے۔

شیئر: