Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

حکومت غیر فعال ہو چکی ہے، شاہ محمود

اوکاڑہ... تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن التواءکسی صورت قابل قبول نہیں۔ تحریک انصاف کے بڑے جلسو ںسے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) سخت خوفزدہ ہے ۔آئندہ انتخابات میں سندھ میں تحریک انصاف کو ایک بھی سیٹ نہ ملنے کی بات بلاول کی ذاتی رائے ہے۔ بلاول سندھ حکومت کی ناکامی کی وجوہ کے بارے میں غور کریں۔ دوسروں پر تنقید نہ کریں ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے ۔ وزیر خزانہ ملک سے باہر بیٹھا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے الیکشن التواءکی سازش کسی صورت قابل قبول نہیں۔ حلقہ بندیوں کیلئے228ممبران درکار ہیں۔ تحریک انصاف کے پاس 30سیٹیں ہیں ۔شاہ محمود نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت مکمل غیر فعال ہو چکی ہے۔ اس لئے تحریک انصاف قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے۔

شیئر: