Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

صدر ممنون سے سعودی سفیر کی ملاقات

  اسلام آباد..صدر ممنون نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔پیر کو اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مذہب، تاریخ اور ثقافت کے گہرے رشتوں میں منسلک ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب زندگی کے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں جسے مزید مضبوط بنایا جانا چاہئے۔ دریں اثناءسعودی سفیر نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے بھی ملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی سفیر نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار اور عزمِ مصمم کو سراہا۔

شیئر: