Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

صرف چند راتوں کی خراب نیند صحت کو متاثر سکتی ہے ‎

برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق صرف چند راتوں کی خراب نیند آپ کی صحت کو متاثر سکتی ہے ۔
یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں ایک تجربہ کیا گیا جس میں پوری نیند کرنے والے رضاکاروں کو شامل کیا گیا۔
پہلی تین راتوں میں انہیں 8 گھنٹے کی نیند پوری کرنے دی گئی، جبکہ اس کی اگلی 3 راتوں میں ان کی نیند کو 4 گھنٹوں تک محدود کر دیا گیا، جس کا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ ان میں اضطراب، ذہنی دباؤ اور مایوسی میں اضافہ ہوا، دماغی خلل اور عدم اعتماد کے جذبات بھی پیدا ہوئے۔
تحقیقات کے مطابق خراب نیند سے خون میں شوگر کی مقدار بگڑ جاتی ہے اور اس کے علاوہ ڈی این اے پر بھی برے اثرات پڑتے ہیں ۔
 
 
 

شیئر: