Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 ستمبر ، 2026 | Thursday , September   24, 2026
جمعرات ، 24 ستمبر ، 2026 | Thursday , September   24, 2026

مشترکہ مفادات کونسل سے اسحاق ڈار کی رکنیت ختم

اسلام آباد... وفاقی حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی رکنیت ختم کردی۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کو کونسل کا رکن مقرر کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پروزیرخزانہ کی رکنیت ختم کرنے کی منظوری دی ہے۔ فیڈریشن کے ارکان میں وزیر بین الصوبائی رابطہ اور وزیرصنعت وپیداوارکو بھی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان اسحاق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی سے بھی ہٹا چکے ہیں ۔

شیئر: