حب..گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہاز میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پرانے تیل بردار بحری جہاز میں ایک سے زائد دھماکے ہوئے۔ جہاز کے آئل ٹینک میں اس وقت دھماکا ہوا جب جہاز میں صفائی کی جا رہی تھی۔دھماکا اس قدرشدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ایدھی حکام نے 10 افراد کے جاں بحق جب کہ 50 سے کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ 16 بری طرح جھلسے ہوئے ہیں جنہیں سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دھماکا اس قدرشدید تھا کہ ایک ایک ٹن لوہے کی شیٹس کئی کئی میٹر بلند ہونے کے بعد لوگوں پرگریں۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث فائربریگیڈ کو کام کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ آگ پر قابو پایا نہیں گیا تو مزید بحری جہازوں میں آگ لگ سکتی ہے۔