خضدار... بلوچستان کے علاقے خضدار میں اتوار کو گور نمنٹ ڈگری کالج ا سٹیڈیم میں دھماکے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں میچ کھیلا جا رہا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم موٹرسائیکل میں نصب تھا ۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے تحقیقات شروع کر دی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ شرپسند عناصر کھیل کے میدان ویران کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت پھیلانے والے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔