Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

بیکریوں کو سربمہر کرنے کاانتباہ

 نجران.....نجران میونسپلٹی نے انتباہ دیا ہے کہ حفظان صحت کے ضوابط کی خلاف ورزی پر بیکریوں کو پہلی فرصت میں بند کردیا جائے گا۔ میونسپلٹی کے افسران نے المرکب محلے میں بیکریوں کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ پر انتباہ جاری کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ جو بیکری روٹیوں کیلئے پولی تھین کی تھیلیاں استعمال کرے گی اسے سربمہر کردیا جائے گا۔ سعودی حکومت مملکت بھر میں یہ پابندی لگائے ہوئے ہے کہ روٹیاں کاغذ کے لفافوں میں فراہم کی جائیں۔ 

شیئر: