بنوں میں دھماکہ ،اہلکاروں سمیت کئی زخمی
بنوں... بنوں میں اتوار کی صبح دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ شمالی وزیرستان سے بنوں آرہا تھا کہ نورڈ ٹوچی پل کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا۔کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔