Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

اسکائپ صارفین کے لئے فوٹو افیکٹس متعارف

اسکائپ کی جانب سے صارفین کے لئے دلچسپ اپ ڈیٹس جاری کر دی گئی ہیں۔ نئی اپ ڈیٹس کی مدد سے صارفین کسی بھی تصویر میں ماسک ، ہائی لائٹس اور مزاحیہ فیچرز شامل کر سکیں گے۔ اسکے ساتھ ساتھ تصاویر میں بارڈرز اور کیپشن بھی شامل کیے جاسکیں گے۔ان تصاویر کو دوستوں سے شیئر کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔
یہ فوٹو افیکٹس دیکھنے میں تو اسنیپ چیٹ کے فلٹرز سے ہی ملتے جلتے ہیں لیکن اسکائپ تصاویر کے لئے خود بھی فلٹر منتخب کرے گا۔ ان فلٹرز کو اہم دن ، موسم یا موقع کی مناسبت سے منتخب کیا جائے گا۔نئی اپ ڈیٹس کو فی الحال صرف موبائل صارفین کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

 

شیئر: