Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

برطانوی ملکہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ

لندن ۔۔۔برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کردیا۔پیراڈائز لیکس نے ملکہ برطانیہ کی آف شور کمپنی میں ایک کروڑ پائونڈز کی سرمایہ کاری کا بھانڈا پھوڑا تھا جہاں سے انہیں آمدنی ہوتی تھی۔لیبر پارٹی کے شیدو وزیر خزانہ نے مطالبہ کیاکہ پیراڈائز لیکس کے مطابق ملکہ الزبیتھ اپنے تمام اکائونٹس عوام کے سامنے پیش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ کے مالی امور کے نگراں ٹوری وزیر معافی مانگیں۔

 

شیئر: