Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

تلنگانہ،حج کےلئے درخواست فارم کی تقسیم

    حیدرآباد۔۔۔حج سیزن 2018کیلئے 15نومبرسے7دسمبر2017 تک حج درخواست فارم جاری  اور وصول کئے جائیں گے۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکورنے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج سیزن  2018کے یکشن پلان کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 15نومبرسے7دسمبر2017   تک فارم جاری کئے جائیں گے، اور خانہ پری کی گئی درخواستیں بھی انہی تاریخوں میں وصول کی جائیں گی۔  ماہ جنوری2018 کے پہلے ہفتہ میں کسی بھی دن قرعہ اندازی ہوسکتی ہے۔  پروفیسر ایس اے شکور نے مزید کہا کہ جو حضرات حج کا عزم رکھتے ہوں ان کو چاہئے کہ وہ اپنے پاسپورٹ تیار رکھیں۔ اگر ان کے پاس پہلے سے ہی پاسپورٹ موجود ہوں تو وہ اس بات کاا طمینان حاصل کرلیں کہ ان کے پاسپورٹ مشین پر پڑھے جانے کے قابل ہیں اور یہ کہ وہ 2019تک کارکرد ہیں۔ اگر پاسپورٹ میں یہ دونوں باتیں نہ ہوں تو وہ اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروالیںاور جن اصحاب نے پاسپورٹ تیار نہیں کروایا تو بھی نیا انٹر نیشنل پاسپورٹ بنوانے کیلئے جلد سے جلد درخواست دیدیں تاکہ حج درخواست فارم کی اجرائی تک ان کے پاسپورٹ تیار ہوسکیں۔ اس کے علاوہ جن کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہوچکی ہے تو وہ بھی جلد سے جلد اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروالیں۔ انہوںنے کہاکہ  حج  کا ارادہ کرنیوالوں کیلئے  یہ انتہائی اہم کام ہے اور وہ اس سے غفلت نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ.ڈیجیٹل پرنٹ کئے ہوئے ہوں یعنی وہ مشین پر پڑھے جانے کے قابل ہوں یعنی اس میں تفصیلات ہاتھ سے لکھی ہوئی نہ ہوں۔ درخواستیں آن لائن داخل کرنے کی سہولت بھی فراہم رہے گی جس کی وجہ سے درخواست گزاروں کو بڑی سہولت ہوگی اور ان کو فارم حاصل کرنے اور داخل کرنے کیلئے حج ہاؤز یا ڈسٹرکٹ حج سوسائٹیوں کے دفتر تک آنے کی زحمت نہیں ہوگی اس لئے درخواست داخل کرنے کے خواہش مند حضرات آن لائن طریقہ کار سے استفادہ کریں تو یہ بات ان کیلئے سکون و اطمینان کا باعث ہوگی۔  پروفیسر ایس اے شکور نے مزید کہا کہ اس سال حج کے اخراجات میں نسبتاً  تھوڑا سا اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

شیئر: