Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

5سالہ سعودی بچے کا کارنامہ؟

ریاض ۔۔۔ایک 5سالہ سعودی بچے نے ریاض میں مصری خواتین کو اغواء کی واردات سے بچا دیا۔ مصری اکائونٹینٹ محمود نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ریاض کے المنفوحہ علاقے میں سکونت پذیر ہے ۔ اس نے آدھی رات کے قریب شہر کے مرکزی علاقے کے ایک ریسٹورنٹ کے سامنے اپنی گاڑی پارک کی ۔ اس کی بیوی اور3بیٹیاں گاڑی میں بیٹھی ہوئی تھیں ۔قریب ہی واقع ایک دکان سے سامان خریدنے کیلئے نکلا تو چند چوروں نے اس کی فیملی پر ہلا بول دیا ۔ ایک 5سالہ سعودی بچے نے مدد کا شور مچا کر اغواء کی کوشش کرنے والوں کو جائے وقوعہ سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ مصری شہری نے 5سالہ سعودی بچے اور اس کی مدد کرنیوالے اس کے بھائی کا دلی شکریہ ادا کیا ۔
 
 

شیئر: